لکھنؤ،7اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)رکشا بندھن کے موقع پر اپنے مداحوں کے درمیان لکھنؤ میں سماجوادی سربراہ اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ایک بار پھر بی جے پی پر حملہ بولا۔پارٹی چھوڑ بی جے پی جوائن کرنے والے رہنماؤں پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں وہ ڈیپٹیشن پر گئے ہیں،جب حکومت بنے گی اگر واپس آنا چاہتے ہیں تو کمیٹی طے کرے گی۔سابق ایم ایل سی بکل نواب کے پارٹی چھوڑنے پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک ماہ قبل عید پر سیوئیاں کھائی تھیں تب نہیں کہا کہ بی جے پی میں جانا ہے۔ان کا کچھ زمین کا معاملہ تھا اس لئے وہ گئے۔بی جے پی کے لوگوں کا خیال ہے کہ جب تک ہمارے یہاں کوئی رہتا ہے تب تک وہ برا ہے،جب ان کے یہاں گیا تو اچھاہوگیا۔پچھلی حکومت کی منصوبہ بندی کے بند کرنے پر اکھلیش نے کہا کہ سماجوادی پنشن اسکیم بند کر دی،لیپ ٹاپ سکیم بند کر دی۔کہتے تھے کہ ہم ایک طرف کے لوگوں کے لئے کام کرتے تھے اور اب خود 51ہزار بانٹ رہے ہیں تو کیا ہے،ہمیں خوشی ہے ہماری منصوبہ بندی کو آگے بڑھا رہے ہیں،جب ہم بانٹتے تھے تب بند کروا دی، اب خود بانٹ رہے ہیں۔بہار کی سیاسی ہلچل پر حملہ آور رخ اپناتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ قبرستان کی سیاست کر رہے ہیں اور اب بہار میں نتیش کے ساتھ مل کر کتنے قبرستان کی دیوار بنوا رہے ہیں،یہ کس چیز کی سیاست ہے۔